پاکستان
27 نومبر ، 2015

لاہورمیں پینے کے پانی میں انسانی فضلے کی آمیزش کا انکشاف

لاہورمیں پینے کے پانی میں انسانی فضلے کی آمیزش کا انکشاف

لاہور.......لاہورشہر کے دو علاقوں کے پینے کے پانی میں انسانی فضلے کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے۔

حکومتی ادارے کی رپورٹ میں لاہورمیں پینے کے پانی سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پائپ لائنوں کے گٹر کے اندر سے گزرنے کے باعث گندگی پانی میں شامل ہوجاتی ہے،لاہور کے ان علاقوں میں کاہنہ اور گجومتہ شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاہنہ میں انسانی فضلے کی مقدار 100ملی لیٹر میں 38 جبکہ گجومت میں 15 پوائنٹ ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پانی میں فضلے کی مقدار صفر ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :