28 نومبر ، 2015
اسلام آباد......30 نومبر کو ہونے والے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے لئےپریزائیڈانگ افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دئے ہیں ،انہیںموقع پر ہی سزا دینے کا اختیار حاصل ہوگا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 30 نومبر کے بلدیاتی انتخابات میںپریزائیڈانگ افسران 29 نومبر سے یکم دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کر سکیں گے۔پریزائیڈانگ افسران کوان اختیارات کے تحت موقع پر ہی سزا دینے کا اختیار حاصل ہو گا۔بلدیاتی انتخابات کے لئے 640 پریزئیڈانگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جن میں 384 مرد جبکہ 256 خواتین پریزئیڈانگ افسران کے فرائض سر انجام دیں گی ۔