28 نومبر ، 2015
اسلام آباد......سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہ نما راجا پرویز اشرف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پرویز اشرف نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفت گو کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی میں جا ری آپرشن اطمنان بخش ہے تاہم ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر تحفظات اس لیے ہیں کہ ان سے کی جانے والی تحقیقات سامنے نہیں لائی گئیں۔