پاکستان
28 نومبر ، 2015

کراچی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی کا اختتام

 کراچی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی کا اختتام

کراچی......کراچی میںکئ گھنٹوں سے جاری تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی کا اختتام ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےجیل چورنگی پرریلی ختم کرنےکااعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ریلی عمران خان سراج الحق، دیگر رہنماؤں کےدرمیان مشاورت کے بعد ختم کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہورکےلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔وہ کل لیاری جائیں گے،جہاںککری گراؤنڈمیں جلسہ ہوگا۔دوسری طرف ریلی کے اختتام کے بعد مزار قائد کےقریب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کےکارکنوں نے زبردست آتش بازی بھی کی۔

مزید خبریں :