کھیل
28 نومبر ، 2015

بھارت : ارجنٹینا ٹیم کی بس پرحملہ،ٹیم کا مزید کھیلنے سے انکار

بھارت : ارجنٹینا ٹیم کی بس پرحملہ،ٹیم کا مزید کھیلنے سے انکار

نئی دہلی.......بھارتی انتہا پسند ہاکی کا میچ ہارنے پر بھی بپھر گئے، ارجنٹینا ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا،مقامی پولیس نے2افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہو ئے واقعے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا ٹیم کے کھلاڑی بس میں گرائونڈ سے ہوٹل جارہے تھے،اسی دوران بھارتی جنونیوں نے بس پر حملہ کردیا ،ارجنٹینا ٹیم کی بس پرپتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے،واقعے میں ارجنٹینا کے کھلاڑی بال بال بچ گئے۔ارجنٹینا کے کھلاڑی حملے سے خوفزدہ ہو گئے جس کے بعد بھارت میں مزید کھیلنے سے انکار ہے۔

ورلڈ ہاکی مینز لیگ میں ارجنٹینا نے بھارت کی ٹیم کو 3 گول سے شکست دے دی تھی تھا جس کے بعد بھارتی انتہا پسند ہاکی کا میچ ہارنے پر بپھر گئےاورارجنٹینا کی ٹیم کی بس پر پتھرائو کر دیا۔

مزید خبریں :