29 نومبر ، 2015
کراچی .......پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ریلی آج کراچی میں نکالی جائیگی، جو مختلف راستوں سے ہو کر سنگر چورنگی پر ختم ہوگی ۔
پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی کے مطابق ریلی دوپہر 2 بجے بلاول ہاوس چورنگی کلفٹن سے شروع ہو گی، جو شیریں جناح کالونی، گھانچی پاڑہ ، نیٹی جیٹی پل اور ماڑی پور سے ہوتی ہوئی سپارکو چورنگی پر ختم ہو گی ۔
ریلی کے شرکا سے پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے ۔