29 نومبر ، 2015
کراچی .....بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پرکراچی میں ہیں ۔
عمران خان آج بھی کراچی میں مصروف دن گزاریں گے، کپتان پہلے کورنگی میں نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرینگے، پھر بنارس، سلطان آباد میں خطاب کے بعد کپتان کا قافلہ لیاری جائےگا۔
لیاری کے ککری گراؤنڈ میں پی ٹی آئی سربراہ کارکنان سے خطاب کرینگے،عمران خان آج کراچی میں فائیواسٹارچورنگی، الآصف اسکوائر اور داؤد چورنگی پر بھی خطاب کریں گے۔