پاکستان
29 نومبر ، 2015

پشاور:محلہ شاہی آبادمیں گھرکےباہرنصب3کلووزنی بم ناکارہ

پشاور:محلہ شاہی آبادمیں گھرکےباہرنصب3کلووزنی بم ناکارہ

پشاور......پشاور کے محلہ شاہی آباد میں بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا،جو ایک گھر کے باہرنصب کیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق محلہ شاہی آبادمیں زیارت گل نامی شخص کےگھر کے باہر شرپسندوں نے بم نصب کیاتھا، جس کی ا طلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی۔

بی ڈی یواہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بم کوناکارہ بنادیا، بی ڈی یو کے مطابق ٹائم بم تین کلووزنی تھا۔

پولیس کے مطابق بم مبینہ طور پر بھتہ دینے سے انکار پر نصب کیاگیا۔

مزید خبریں :