29 نومبر ، 2015
اسلام آباد .....وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں کل ہونےوالی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دوپہر 2بجے کے بعد سرکاری اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عملے کو پولنگ سامان کی ترسیل جاری ہے ۔
ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ دنیا بھر میں عام انتخابات کے روز بھی چھٹی نہیں ہوتی ،جسے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہوں وہ 2بجے کے بعد ووٹ ڈال لے،
ان کا مزید کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دن پوری چھٹی کا مطلب دارالحکومت 4روز کیلئے بند کرنا تھا۔