پاکستان
29 نومبر ، 2015

پشاورمیں چھاپا، پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

پشاورمیں چھاپا، پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

پشاور ......پشاور پولیس پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان نے ستمبر کے مہینے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس سے 3 اہلکارشہید ہوئے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے، جنہوں نےاڑمر کے علاقہ میں 2 ستمبر کی صبح سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئےتھے۔

ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق ملزمان کا تعلق اڑمرسے ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ یادرہے کہ فائرنگ کےتبادلہ میں ایک اشتہاری ملزم بھی ماراگیا تھا۔

مزید خبریں :