صحت و سائنس
30 نومبر ، 2015

ڈگری: بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی کمی کے باعث بند

ڈگری: بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی کمی کے باعث بند

ڈگری .......تعلقہ اسپتال ڈگری میں قائم شہید بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی عدم فراہمی اور مشینوں کی خرابی کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند، گردے ڈائیلیسز کرانے والے مریض دربدرہوگئے۔

ڈائیلیسز سینٹر بند ہونے کے باعث بروقت ڈائیلیسز کی سہولت نہ ملنے پر مقامی صحافی زندگی کی بازی ہارگیا۔

ڈگری کے تعلقہ اسپتال میں ڈائیلیسز سینٹر جو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشینوں کی خرابی دور نہ ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے، مذکورہ سینٹر سے ڈگری سمیت ملحقہ دیہی علاقوں کے درجنوں مریض ڈائیلیسز کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈگری کے نوجوان صحافی یاسر بن اصغر کا بھی مذکورہ سینٹر سے ڈائیلیسز ہو رہا تھا مگر سینٹر بندہونے کے باعث مجبوراً کراچی لے جانا پڑا مگر بروقت علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث غریب مریض دربدر ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :