30 نومبر ، 2015
شارجہ......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔وہاب ریاض، سرفراز اور صہیب مقصود کی جگہ عامر یامین، محمد عرفان اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
ادھر پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کا گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا ہے کہ ہم سیریز ضرور ہارے ہیں مگر یہ میچ نہایت اہم ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے دونوں میچز میںبھی انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اس طرح اسے سیریز میں دو صفر کی برتری ملی۔