انٹرٹینمنٹ
30 نومبر ، 2015

عامرخان کی تصویر کو تھپڑ مارنے کی ویب سائٹ ہیک

عامرخان کی تصویر کو تھپڑ مارنے کی ویب سائٹ ہیک

ممبئی......عامر خان کے دشمنوں نے ان کی تصویر کو تھپڑ مارنے کی ویب سائٹ بنائی، عامر خان کے چاہنے والوں نے ویب سائٹ ہیک کرلی۔

بھارت میں ان دنوں بالی وڈ سپر اسٹارعامر خان انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ پہلے تو شیوسینا کے رہنما نے عامرخان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور اب عامر سے نفرت کے اظہار کے لیے ویب سائٹ ہی بنا ڈالی۔

Slapaamir.com نامی یہ ویب سائٹ ممبئی کے ایک اسکول کے کچھ طلبہ نے بنائی۔ جس میں عامرخان کے مخالف ان کی تصویر کو تھپڑ لگا سکتے تھے جس کے بعد ان کا امیج بدل جاتا ہے۔

اس ویب سائٹ کے سامنے آنے کے بعد عامر خان کے چاہنے والے جوش میں آگئے۔ ہوش سے کام لیتے ہوئے ویب سائیٹ ہیک کی اور تھپڑ کو پیار سے بدل دیا۔

اس ویب سائٹ پر چند منٹوں میں ہی لاکھوں پرستاروں نے عامر خان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مزید خبریں :