انٹرٹینمنٹ
30 نومبر ، 2015

فیشن پاکستان ویک کا دوسرا دن آنکھوں کو چکا چوند کرگیا

فیشن پاکستان ویک کا دوسرا دن آنکھوں کو چکا چوند کرگیا

کراچی......کراچی فیشن ویک کے ریمپ پر کون کون سے فیشن کی بہار آئی ہوئی ہے۔دبکا،گوٹاکناری، شیفون،جالی دار لہنگے اور جاموارغرارے،دلہنوں کےروایتی ملبوسات پیش ہوئے جدید انداز میں۔

فیشن پاکستان ویک کے دوسرے دن بھی ریمپ پر نظر آئےایک سےایک برائیڈل وئیرز،فیشن ویک کے دوسرے دن 6ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کیں،بعض ڈیزائنرز نے عروسی جوڑوں کو ماڈرن ٹچ بھی دیا۔

فنکاروں نے بھی فیشن ویک میں حصہ لے کر ریمپ پر چار چاند لگائے،مشہور سنگر زیب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

فیشن پاکستان ویک کادوسرا دن رنگا رنگ تواختتام پذیر ہوا اور یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ پاکستانی ڈیزائنرز کسی بھی طرح سے انٹرنیشنل ڈیزائنزر سے کم نہیں۔

مزید خبریں :