03 دسمبر ، 2015
بھوپال......بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کسی تقریب میں مہمان خصوصی بنانا اتنا آسان نہیں ہوتا ،ظاہر ہے جب پوزیشن اسٹرانگ ہے ،تب ہی تو ڈیمانڈ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو چیف گیسٹ بنانا کوئی معمولی بات نہیں کیوں کہ ٹینس اسٹار نے بھوپال میں ہونے والے ایک اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کا معاوضہ پانچ لاکھ بھارتی روپے طلب کیا،یہ ہی نہیں میک اپ کے خرچے کے لئے پچھتر ہزار روپے الگ سے مانگے،ایونٹ پر پہنچنے کیلئے چارٹرڈ طیارے کی ڈیمانڈ بھی کی۔
یہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا اپنے اسٹاف کے پانچ ممبران کے لئے فرسٹ کلاس ہوائی ٹکٹ بھی مانگا،مطالبات کی اتنی طویل فہرست تھی کہ ایونٹ کے منتظمین کی ہمت جواب دے گئی،،،انہوں نے ثانیہ مرزا کو چھوڑ کر کے کسی اور کو چیف گیسٹ بنا لیا۔