26 مئی ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، مصباح الحق، محمد حفیظ، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور عمران فرحت سمیت 42 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 42 کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ مصباح الحق، محمد حفیظ، عمر گل، یونس خان، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عبدالرحمان کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ بی کیٹیگری میں توفیق عمر، اظہر علی، اعزاز چیمہ، عمر اکمل اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ عدنان اکمل، حماد اعظم، وہاب ریاض، عمران فرحت، فیصل اقبال اور ناصر جمشید کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی میعاد یکم جنوری سے 31 دسمبر 2012 تک ہے۔