پاکستان
26 مئی ، 2012

حکومت دینی مدارس کی چھٹیاں ہوتے ہی نیٹو سپلائی کھول دیگی، شیخ رشید

حکومت دینی مدارس کی چھٹیاں ہوتے ہی نیٹو سپلائی کھول دیگی، شیخ رشید

کراچی … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں چھٹیاں ہوتے ہی حکومت نیٹو سپلائی کھول دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2 حصوں میں آئے گا، پہلا حصہ ووٹ پھنساوٴ اور دوسرا غریب مکاوٴ ہوگا۔ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچنے پر شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ 7، 8 دن میں نیٹو سپلائی بحال کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے نہلے پر دہلا مارا ہے لیکن کیا 17 ججوں کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ؟، محبت سندھ ریلی میں اور نوابشاہ میں بس پر فائرنگ سازش ہے۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمدنے کہا کہ مہاجر صوبے کے نعرے کو کوئی” اون“ ہی نہیں کررہا اس لئے اس پر تبصرہ بھی نہیں کروں گا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی صدارت میں این ای سی کی بجٹ میٹنگ میں شرکت کی اس لئے لگتا ہے کہ اگلے بجٹ میں مسلم لیگ ن کی رضامندی شامل ہوگی۔

مزید خبریں :