صحت و سائنس
05 دسمبر ، 2015

صحت کی مفت سہولتیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے، پروفیسر ادیب رضوی

صحت کی مفت سہولتیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے، پروفیسر ادیب رضوی

کراچی .......سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹرپروفیسر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ ہر انسان کو صحت کی سہولیات مفت اور عزت نفس کے ساتھ مہیا ہونی چاہئیں یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں ایس آئی یوٹی کے چالیس سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی نے اپنے سفرکا آغازسول ہسپتال کراچی کے چھوٹے سے وارڈ سے شروع کیاتھا جو آج تک کامیابی سے جاری ہے ایس آئی یو ٹی نے اپنی فلاسفی کے مطابق تمام مریضوں کو مفت طبّی سہولیات عزت نفس کے ساتھ فراہم کی ہیں ۔

اس موقع پر سول سو سائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایس آئی یو ٹی کی طرف سے مریضوں،بالخصوص غریب مریضوں کو اعلیٰ طبّی سہولیات مفت فراہم کرنے کے فلسفے کو سراہا۔

مزید خبریں :