26 مئی ، 2012
کراچی… کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں مسافر بس پر حملے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ٹرانسپورٹرز پیر کے روز نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے بند کردیں گے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشاد بخاری نے بتایا کہ نوابشاہ میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کی اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور زندہ بچ جانے والے ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گاتاہم احتجاج کے طور پر پہلے مرحلے میں اتوار کو نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے بند کی جائے گی۔