پاکستان
26 مئی ، 2012

ضدی رویہ: نواز شریف سے کسی قسم کا اتحاد ممکن نظر نہیں آرہا، چوہدری شجاعت

ضدی رویہ: نواز شریف سے کسی قسم کا اتحاد ممکن نظر نہیں آرہا، چوہدری شجاعت

لندن … مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اتحاد ممکن نظر نہیں آرہا، انہوں نے کئی مواقع پر ضد اور غرور دکھایا، انتخابات کے بعد نواز شریف صدر ہوسکتے تھے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوہدری شجاعت حسین میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے غرور کی وجہ سے آج صدر نہیں ہیں، انتخابات کے بعد نواز شریف صدر ہوسکتے تھے مگر عام انتخابات کے بعد نواز شریف کسی کو خاطر میں ہی نہیں لارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد گرینڈ الائنس بنا تو مسلم لیگ ق اس کا حصہ بن سکتی ہے چاہے نواز شریف ساتھ ہوں یا نہ ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادہ اطمینان محسوس کریں گے، نواز شریف کے ضدی رویے کی وجہ سے ان سے اتحاد ممکن نہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آصف زرداری نے ق لیگ کو قاتل لیگ کہا جس کے جواب میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اس کا بھرپور جواب دیکر حساب برابر کردیا تھا، سیاست میں ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاست میں مستقبل اچھا معلوم ہوتا ہے، نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اتحاد ممکن نظر نہیں آرہا کیونکہ کئی مواقع پر انہوں نے ضد اور غرور دکھایا۔

مزید خبریں :