26 مئی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقوں منان چوک اور کاسی روڈ پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ فائر کئے گئے جن میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راکٹ حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق کاسی روڈ رہائشی جبکہ منان چوک کمرشل علاقہ ہے جہاں نامعلوم سمت سے راکٹ حملے کئے گئے، ایک راکٹ دکان پر جبکہ دوسرا مکان پر گرا۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔