دنیا
06 دسمبر ، 2015

تاشفین نے 2012 میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا

تاشفین نے 2012 میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا

اسلام آباد.......امریکا میں مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث خاتون تاشفین ملک نے 16 فروری 2012 کو پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا جس پر ڈیرا غازی خان کا پتا درج ہے۔

تاشفین کے والد کا تعلق لیہ کے علاقے کروڑ کے محلہ شیخاں والا وارڈ 13 سے تھا۔ تاشفین کے والد ملک گلزار احمد تقریباً 30 سال قبل اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب منتقل ہوگئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ تاشفین نے پانچ سال پہلے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی فارمیسی کی ڈگری حاصل کی تھی اور دوران تعلیم 16 فروری 2012 کو شناختی کارڈ حاصل کیا تھا، شناختی کارڈ پر تاشفین کی تاریخ پیدائش 13 جولائی 1986 اور ضلع ڈیرا غازی خان کے علاقہ تونسہ کا پتا درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاشفین تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب پاکستان سے سعودی عرب گئی تو اپنے زیر استعمال کمپیوٹر کا ڈیٹا ضائع کردیا تھا۔

مزید خبریں :