دنیا
07 دسمبر ، 2015

ترکی48 گھنٹوں کے اندر اپنی فوج واپس بلائے،عراقی وزیر اعظم

 ترکی48 گھنٹوں کے اندر اپنی فوج واپس بلائے،عراقی وزیر اعظم

بغداد....... عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ 48 گھنٹوں میں عراق میں تعینات اپنی فوجیوں کو واپس بلا لے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ کا یہ عمل عراق کی ریاستی خودمختاری کے خلاف ہے ۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ’’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ سیکڑوں ترک فوجی متعدد ٹینکوں اور توپ خانوں کے ساتھ بغیر اجازت عراقی حدود میں داخل ہوئے ہیں، جو وہاں مبینہ طور پر عراقی کرد جنگجوؤں کو تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے ترک وزیر اعظم احمد دائود اوگلو پر زور دیا کہ ترکی نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی فوجوں کو واپس نہ بلایا تو عراق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا درواز پر دستک دینے سمیت تمام آپشنز پر غور کرسکتا ہے ۔

عراقی ہم منصب کے نام خط ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا ترکی کی فوجیں عراق کے صوبے نینوا کے ایک قصبے میں موجود ہیں جہاں وہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں کو تربیت فراہم کررہی ہیں۔

مزید خبریں :