دنیا
07 دسمبر ، 2015

سعودی عرب، شام کے اپوزیشن رہنماوٴں کا اجلاس کل شروع ہوگا

سعودی عرب، شام کے اپوزیشن رہنماوٴں کا اجلاس کل شروع ہوگا

جدہ … شاہد نعیم …خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اپیل پر شام کے اپوزیشن رہنماوٴں کا تین روزہ اجلاس ریاض میں منگل 8 دسمبر سے شروع ہورہا ہے ۔

سعودی وزارت خارجہ نے 65 اپوزیشن رہنماوٴں کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے جس کا مقصد شام کے مسئلے کا مثبت حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا ئے اور خونریزی کو بند کروایا جائے۔

دوسری جا نب سعودی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں مقیم شامی باشندے جوشام کے موجودہ حالا ت کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جا سکے ہیں ، مملکت میں انہیں بہت جلد ورک پرمٹ جاری کرے گا تاکہ وہ کسی بھی نجی اداروں میں ملازمت کر سکیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی شہریوں کو بھی عارضی اقامے جاری کئے ہیں جنہیں ملازمت،کاروبار،اور تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر آ سکیں۔

سعودی حکومت نے ان کے علاوہ میانمار، ترکستان اور فلسطینی باشندوں کو بھی مملکت میں عارضی قیام کی سہولتیں دی ہیں ، انہیں ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :