پاکستان
07 دسمبر ، 2015

وزیراعظم کی سونمیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں میں شرکت

وزیراعظم کی سونمیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں  میں شرکت

کراچی......وزیرا عظم نوز شریف نے کراچی دورے کی آغاز سونمیانی رینج سے کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی فائر پاور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نےدفاعی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے ایئر فورس کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ائیرچیف آپریشن مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی مشقوں او ر کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی ائیر چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اندرونی بیرونی خطرات درپیش ہیں ، آپریشن ضرب عضب آپریشن میں دہشتگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ،جے ایف 17 تھنڈرکی فضائیہ میں شمولیت اہم سنگ میل ہے۔

فضائیہ کی جنگی طیاروں نے حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔جدید ہتھیاروں سے لیس طیاروں خصوصا جے ایف 17 تھنڈر کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا اورفضا سے زمین پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے جنگی جہازوں اور شاہینوں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی آمد پر ان کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر حکام نے کیا۔وزیراعظم دورے کے دوران شہر قائد کی سیکورٹی صورتحال پر گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کراچی پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :