پاکستان
26 مئی ، 2012

غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کرینگے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کرینگے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور … خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جائیگی، صرف افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا تاثر غلط ہے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ قانونی طریقے سے رہنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :