07 دسمبر ، 2015
کراچی......محکمہ داخلہ سندھ نے انتہائی مطلوب 28 دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں دہشتگردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میںکالعدم جماعت سےتعلق رکھنے والے 28 دہشتگردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملزم عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے جبکہ ملزم فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ملزم ارشاد اللہ عرف نیاز کے سر کی قیمت 75 لاکھ روپے جبکہ محمد صابر عرف منا ببلو کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔