پاکستان
07 دسمبر ، 2015

کراچی آپریشن کسی سیاسی پارٹی کیخلاف نہیں ،آرمی چیف

کراچی آپریشن کسی سیاسی پارٹی کیخلاف نہیں ،آرمی چیف

کراچی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے۔سیکیورٹی صورتحال دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کامیاب آپریشن اور قیام امن سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، سیکیورٹی صورتحال دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ٹوٹا ہے،کراچی میں جاری آپریشن کسی بھی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں کیا جارہا،یہ آپریشن دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کے خلاف کیا جارہا ہے، پائیدار امن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :