07 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں امن و امان کی صورتحال کیا واقعی آرمی چیف کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق ہے ؟یہ جاننے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود جائزہ لیا۔
کراچی آپریشن کیا سچ مچ اُتنا ہی کارگر ہے، جتنا بریفنگ میں بتایا گیا؟ کیا شہر میں دہشت گردی اور جرائم کی صورتحال واقعی اطمینان بخش ہے اور کیا شہری پرامن اور بے خوف فضا میں زندگی گزار رہے ہیں؟ یہ تھے وہ سوال، جن کا جواب جاننے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج گورنر ہائوس پہنچے اور اجلاس کے بعد واپسی پر انہوں نے گاڑی کا شیشہ کھولا اورشہرکی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔