پاکستان
07 دسمبر ، 2015

میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی ،آئی جی پنجاب نے ایس او پی جاری کردیا

میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی ،آئی جی پنجاب نے ایس او پی جاری کردیا

لاہور.......انسپکٹر جنرل پنجاب مشتاق سکھیرا نے میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کےلئے فیلڈ افسران کو ایس او پی جاری کردیا ہے،میڈیا ہاؤسز میں اسکولوں کی طرز پر ایمرجینسی الر ٹ سسٹم لگایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی کیلئے ایس اوپی ریجنل پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس میں جاری کیا ۔ ایس او پی کے مطابق میڈیا ہاؤسز کم ازکم8فٹ اونچی چاردیواری اور اس پر 2فٹ خار دار تارلگانے کے پابندہوں گے، چھتوں پر مورچے اور داخلی وخارجی راستوں پر کنکریٹ کے بیئریر لگانا ہونگے۔

میڈیا ہاؤسز کو سکیورٹی آلات، سی سی ٹی وی کیمرےبھی لگانا ہونگے۔ داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس کے ذریعے سرچ کی جائے گی،میڈیا ہاؤسز سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے پہلے اسپیشل برانچ سے تصدیق کروانے کے بھی پابند ہونگے ۔

مزید خبریں :