پاکستان
26 مئی ، 2012

کوئٹہ : منان چوک اور کاسی روڈ پر راکٹ حملے، ایک شخص جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ : منان چوک اور کاسی روڈ پر راکٹ حملے، ایک شخص جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے منان چوک اور کاسی روڈ پر نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے 2راکٹ حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہر میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کیے گئے، پہلا راکٹ منان چوک پر جوتے بنانے والی دکان پر گرا جبکہ دوسرا راکٹ کاسی روڈ پرواقع بستی پنچایت پر گرا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔ راکٹ حملوں کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

مزید خبریں :