26 مئی ، 2012
گھارو … عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے نام پر حکومت کی لیکن وہ 5 کروڑ سندھیوں پر حکومت کرنے کی لائق نہیں ہے۔ گھارو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی سندھ کا کیس لڑنے والا موجود نہیں ہے، اپنے مفادات کیلئے نئے شوشے چھوڑ کر سندھ میں نفرت کا بیج بویا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر قبضہ کرنے کیلئے عوام کو جہالت کے اندھیرے میں ڈالا جارہا ہے اور جان بوجھ کر سندھیوں کو تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے۔ رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ مہاجر صوبے کی بات کرنے والے واپس اپنے ملک جاکر صوبے کا مطالبہ کریں۔