08 دسمبر ، 2015
نیویارک.......عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اس وقت گزشتہ سات سال کی کم ترین سطح پر ہیں ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے دو ڈالر بتیس سینٹ کمی کے بعد سینتیس ڈالرپینسٹھ سینٹس فی بیرل میں طے ہوئے ۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ تیل برآمد کرنےو الے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کیے جانے کے سبب تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ مارکیٹ میں ضرورت سے زائد خام تیل دستیاب ہے۔