دنیا
08 دسمبر ، 2015

یوسی کوہن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ مقرر

یوسی کوہن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ مقرر

بیت المقدس.... اسرائیلی وزیراعظم نے قومی سلامتی کے مشیر یوسی کوہن کو خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کردیا ہے ۔ موساد کے سابق افسر یوسی کوہن دو سال سے اسرائیلی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں ۔ وہ تیمر پاردو Tamir Pardo کی جگہ موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

موساد کا سربراہ اس خفیہ ایجنسی کا واحد رکن ہے جس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یوسی کوہن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد میں کام کے وسیع تجربے ، شاندار کامیابیوں اور تسلیم شدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

مزید خبریں :