08 دسمبر ، 2015
ملتان........ملتان میں ہارنے والے امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، جوتے دکھائے اور ہاتھ بھی چلائے۔
ملتان کی یوسی 15 اور 16 سے ہارنے والے امیدوار فیاض بلوچ اور چودھری الیاس نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے پراپنے حامیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ریٹرننگ آفیسر اشفاق گجر آفس سے باہر آئے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا، مکے مارے اورجوتے دکھائے ۔
آر او اشفاق گجر کے مطابق ان کی گاڑی پر حملہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کیا جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدرکا کہنا تھا کہ واقعے میں ان کے کارکن ملوث نہیں۔