پاکستان
08 دسمبر ، 2015

قبائلی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج

قبائلی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج

کرم ایجنسی........کرم ایجنسی سمیت قبائلی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کااپنے مطالبات کےحق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

قبائلی علاقوں کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ترقی نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ بچوں کا کہناہےکہ امتحانات ہونےوالے ہیں اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہاہے ۔

دوسری جانب کرم ویلی ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر گوہر علی اور دیگر رہنماؤں کا کہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسکول بند رکھیں جائیں گے۔

مزید خبریں :