کھیل
08 دسمبر ، 2015

کیا وزیراعظم اور سشما سوراج کی ملاقات میں کرکٹ پر بات ہوگی؟

کیا وزیراعظم اور سشما سوراج کی ملاقات میں کرکٹ پر بات ہوگی؟

اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات کل ہوگی، لیکن سو سوالوں کا ایک سوال یہ ہے کہ کیا کرکٹ پر بات ہوگی؟

پاکستان اور بھارت کے کروڑوں شائقین خوش خبری کے منتظر ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مودی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

تازہ خبر یہ ہے کہ کرکٹ سیریز طے ہوئی تو میچ مزید کم ہوسکتے ہیں، پہلے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول آیا تھا، لیکن اب ذرائع کہتے ہیں کہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان اس سلسلے میں رابطہ ہوا ہے۔ خیال ہے کہ صرف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :