کھیل
27 مئی ، 2012

آئی پی ایل: آج فائنل میں چنئی اور کولکتا کے درمیان مقابلہ ہوگا

آئی پی ایل: آج فائنل میں چنئی اور کولکتا کے درمیان مقابلہ ہوگا

چنئی …بھارت میں جاری آئی پی ایل فائیو کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج چنئی میں ہو گا،جہاں دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز اور کولکتا نائٹ رائیڈرز مدمقابل ہوں گے، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔دومرتبہ کی فاتح چنئی سپر کنگز آج ہوم گراوٴنڈ پر ایک مرتبہ پھر ٹائٹل جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی مسلسل دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے،دوسری جانب اس کی حریف ٹیم ہے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کولکتا نائٹ رائیڈرز،جس نے پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔گوتم گمبھیر کی قیادت میں کولکتا کی ٹیم لیگ میچز میں دوسرے نمبر پر رہی ،آج ٹائٹل کے لیے ہونے والا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ،اور پاکستان کا پہلااسپورٹس چینل جیوسوپر میچ براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :