10 دسمبر ، 2015
سڈنی.....آسٹریلوی پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو افراد پر فرد جرم عائد کردی ۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق دونوں افراد کو سڈنی میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جن کی عمریں پندرہ اور بیس سال ہیں ۔ ملزمان آسٹریلوی پولیس کے ہیڈ کواٹرز سمیت سرکاری عمارتوں اور شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین دیگر افراد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ ان تینوں افراد پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی ۔پولیس کے مطابق ان افراد کو دسمبر دو ہزار چودہ میں چھاپے کے دوران ملنے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔