کھیل
27 مئی ، 2012

اذلان شاہ ہاکی:پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا

اذلان شاہ ہاکی:پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا

ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ملائشیا کے شہر ایپو میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میں میں ارجنٹینا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،میچ کی صورتحال کے مطابق ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا،دن کا دوسرا میچ کوریا اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلاجائیگا،جبکہ آخری میچ میں برطانیہ اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔

مزید خبریں :