10 دسمبر ، 2015
کراچی.......پاکستان رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر کیے گئےدعویٰ میں رینجرز نے موقف اختیارکیا کہ وسیم اختر نے 29 ستمبر کو ٹی وی ٹاک شو میں متحدہ کی قربانی کی کھالیں چوری کرنے کا الزام رینجرز پر عائد کیا تھا جس کے باعث رینجرز کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیاکہ رینجرز ایک قابل احترام قومی ادارہ ہے۔عدالت مستبقل میں وسیم اختر کو ایسے بیانات دینے سے روکے اور ان سے 50 کروڑ روہے ہرجانہ بھی دلایاجائے۔عدالت نے وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر جواب دعویٰ کے ساتھ طلب کرلیا۔