پاکستان
10 دسمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم کی شخصی ضمانت پر رہائی کا امکان

ڈاکٹر عاصم کی شخصی ضمانت پر رہائی کا امکان

کراچی.......پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی جس کے بعد ان کی شخصی ضمانت پر رہائی کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ان کی ضمانت کا امکان ہے جبکہ نیب کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور دیگر الزمات پر مقدمات درج ہیں،مزید براں ان پر دہشت گردوں کے علاج کا بھی الزام تھا۔

مزید خبریں :