صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2015

میکسیکو ڈینگی بخار کیخلاف ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا

میکسیکو ڈینگی بخار کیخلاف ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا

میکسیکو سٹی........ میکسیکو ڈینگی بخار کیخلاف ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویکسین فرانسیسی دوا ساز ادارے سنوفی نے تیار کی ہے۔

ویکسین تیار کرنیوالے ادارے کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کیخلاف ڈینگوڑیا نامی ویکسین کی تیاری میں 20 برس لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے لاطینی امریکا اور ایشیا ء کے20 ممالک سے ویکسین کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں میکسیکو میں تقریباً 40 ہزار افراد اس سے مستفید ہونگے۔

مزید خبریں :