10 دسمبر ، 2015
کراچی...... گہرے سمندر میں وہیل بن گئی دشمن۔ خوف، ڈر اور ایکشن سے بھرپورفلم ایسی کے آپ آنکھ جھپکانا بھول جائیں گے۔
بڑی اسکرین کی بڑی فلم وہ بھی 3 ڈی میں’’ ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کل سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیز ہوگی۔
آسکر وننگ ہدایتکار رون ہاورڈ کی in the heart of the sea حقیقت پر مبنی ہے اور اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔1820ءکی یہ کہانی وہیل کے حملے سے ڈوب جانے والے essex نامی امریکی شپ اور اس کے عملے کے بارے میں ہے۔
خشکی سے میلوں دور سمندر کی گہرائیوں میں اپنی زندگی کی جنگ لڑتے بحری جہاز کے عملے کے کارناموں کی اس داستان میں کرس ہیمزورتھ اور بینجمن واکر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
10کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیار کردہ ہالی وڈ کی اس نئی تھری ڈی ایڈونچر تھرلر کاجمعہ 11دسمبر سے جیو فلمز کے بینر تلے ملکی سینماؤں میں افتتاح ہے۔