پاکستان
11 دسمبر ، 2015

کراچی: عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی

 کراچی: عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی........کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ رات گئے لگی ۔

فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر ٹینڈرز ، 2 اسنارکل اور ایک واٹر باوز نے حصہ لیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :