11 دسمبر ، 2015
کراچی........کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کسی ممکنہ سیکیورٹی چیلنج کی اطلاع کے بعد سیکورٹی عملے کی تعداد دگنی کر دی گئی ۔
اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ کے مطابق 3 دسمبر کو رینجرز کیجانب سے سیکیورٹی رسک سے آگا ہ کیا گیا تھا جسکے باعث گارڈز کی تعداد دگنی کر نے کیساتھ پولیس اور رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق 8 دسمبر کو دوبارہ آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی سطح کم ہو چکی ہے لیکن اسکے باوجود گارڈز کی تعداد میں کمی نہیں کی جا رہی۔