27 مئی ، 2012
لاہور…لاہور میں نامعلوم نوجوان نے دو خواتین اور ایک بچی پر تیزاب پھینک دیا جس سے تینوں جھلس کر زخمی ہو گئیں۔تیزاب پھینکنے کا واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا۔ خواتین اتوار بازار میں خریداری کے لئے آئیں تو نامعلوم نوجوان ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ تیزاب کے باعث 2 سالہ فاطمہ کے چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے جبکہ 23سالہ عروج کے دونوں بازو اور24 سالہ صبا کا ایک پاوٴں جھلس گیا۔ انہیں فوری طور پر میو اسپتال پہنچا دیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اسلام پورہ میں خواتین پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔