12 دسمبر ، 2015
لاہور......لاہور میں جاری عالمی ادبی میلے کے دوسرے دن صحافت اور ادب سمیت مختلف موضوعات پر سیشن ہوئے۔
الحمرا ہال لاہور میں ادبی اورثقافتی فیسٹول کے دوسرے روز صحافت اور ادب کے سیشن ہوئے جن میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، عارف نظامی، امتیاز عالم، مجیب الرحمٰن شامی سمیت سینئر صحافیوں نے خطاب کیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طویل آمریتوں نے دوریاں اور عدم برداشت پیدا کیا۔
سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا اطلاعات اور عوام کے مفاد کی نگرانی کرتا ہے، ادب اور صحافت کے دائرے الگ الگ ہیں۔
ادبی میلے میں افسانہ نگاری اور یاد رفتگان کے نام سے بھی سیشن ہوئے جن میں ڈرامہ نگاروں نے اپنے فن پر جبکہ ادیبوں نے مرحوم ساتھیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔