پاکستان
27 مئی ، 2012

کوئٹہ: سریاب میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی

کوئٹہ: سریاب میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 راہ گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق افراد میں گدھا گاڑی سوار 2 افراد اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل ہیں، جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سریاب میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :