27 مئی ، 2012
نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے شیرین گوٹھے کے قریب دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیرین گوٹھے کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔